اردو

اطالوی میں ترجمہ، اردو میں ترجمہ، ترجمہ کرنے والی ایجنسی، تکنیکی ترجمہ، مقام بندی اور، طباعت

Sitemap
SDFSD
DFS
Translation and localisation services -
spacer
sdad
 

اردو

ہترین تراجم میں ساؤجیٹ نام علامتی ہو گیا ہے۔

ہماری تنظیم 30 سال سے زائد عرصے کے تجربے پر قائم، اٹلی کی سب سے بڑی تنظیم ہے جو کثیر لسانی دستاویز سازی میں اختصاص رکھتی ہے۔

تمام اہم زبانوں میں ہماری خدمات میں طبع زاد تصنیف (تکنیکی تصنیف اور تدوین و ترتیب) ،مخصوص مقام بندی ، نقشہ کشی اور ، صفحاتی ترتیب اور طباعت شامل ہیں۔

کثیر ابلاغی انتاجات اور انٹرنیٹ کے صفحات اس سلسلہ خدمات کی تکمیل کرتے ہیں جو آپ کے بین الاقوامی مواصلات کو انتہائی درجے تک پہنچانے کے لئے فراہم کی جاتی ہیں۔

ہماری تنظیم ایک ایسے معیاری نظام کے تابع ہے جو آئی ایس او 9001 سے مطابقت رکھتا ہے؛ ہمارے طریقہ ہائے کارمیں شامل ہیں:

  •  مادری زبان کے مترجمین کا استعمال

  •  انتاج کے تمام مراحل کو خود کار بنانا

  •  تمام کارکنان کا محتاط انتخاب اور انکی مسلسل تربیت

  •  اپنے اصطلاحاتی وسائل کی مسلسل تازہ کاری اور ضرورتوں سے ہم آہنگ فہرست الفاظ کی ترتیب

  •  اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ترجمہ کی کمپیوٹر اساس تکنیکوں (ترجماتی حافظے) کا استعمال۔

  •  تمام اہم سافٹ ویئروں سے تطابق

  •  معیار کی سخت نگرانی۔

مستند پروجیکٹ منیجران ہر کام کی نگرانی کرتے ہیں، وسائل کا نظم و ضبط سنبھالتے ہیں اور صارفین کی توقعات پر دھیان دیتے ہیں۔

اسی طرح ہمارے میکنتوش اور ونڈوز سافٹ ویئر پروگرام کی برابر تازہ کاری کا بھی مطلب یہ ہے کہ ہمارے صارفین اپنے وسائل سے ان پروگراموں کی ہم آہنگی پر پورا بھروسہ کر سکتے ہیں۔

ایڈوب ان ڈیزائن، فرمی میکر، پیج میکر، ایم ایس پبلشر، کوئیک سلور، انٹر لیف اور کوارک ایکسپریس کے ڈیسک ٹاپ طباعت کے فارمیٹس (طرز) پوری طرح معاون ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ آپ کو یہ جان کر تعجب نہیں ہوگا کہ ہمارے صارفین کی تعداد 5,000 سے زیادہ ہے یا یہ کہ ان کے اعتماد نے ہمیں معروف کمپنیوں کے کتابچوں سے لے کر نمایاں بین الاقوامی پروجیکٹوں کے دستورالعمل تک ہر چیز کی تیاری کا تجربہ بخشا ہے۔ ہم سے نرخ نامہ طلب کریں اور آپ کو معلوم ہو جاۓ گا کہ ہماری خدمات یوروپی مارکیٹ میں مسابقت کاروں کے مقابلے میں ارزاں ترین ہیں۔

 

more information form

 


this page in PDF This page in PDF
spacer this page in Flash This page in Flash
  spacer
SDZ
 
GFDF
  sdgsd
spacer soget - traduzione
spacer
Soget srl - Via Roncaglia, 14 - 20146 Milan - Italy
Tel. +39 02 485914 1 - Fax +39 02 485914 20 | copyright ©
Site map

Valid XHTML 1.0 Transitionalspacer